• news

کرک میں خسرہ کے انجکشن لگنے سے دو بچے جاں بحق

کرک  (آئی این پی) کرک  میں غنڈہ کلہ میں خسرہ کے انجکشن لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق  خسرہ بچائو مہم کے دوران ایک نجی سکول میں ٹیکے لگانے کے دوران 2 بچے ٹیکے لگنے سے بیہوش ہو گئے ۔ بچوں کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ ہسپتال حکام کے مطابق  انجکشن بیرونی جلد میں لگانے کی بجائے گوشت میں لگائے  گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ جاںبحق ہو گئے۔ علاوہ ازیں خسرہ کے مرض میں 20 سے زائد بچے کرک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن