• news

چیف جسٹس کے حکم کے باوجود محکمہ خزانہ پنجاب جائز پنشن کی ادائیگی سے گریزاں

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم کے باوجود پنجاب سے تعلق رکھنے والے سینئر پنشنرز کی ایک بڑی تعداد اپنے جائز اور قانونی حق سے محروم ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب مختلف طریقوں سے انکی جائز پنشن کی ادائیگی میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سینئر پنشنرز کی رٹ پر چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے 12 مئی 2012ء کے فیصلے کے مطابق کمیوٹڈ ریسٹوریشن پنشن میں اضافہ کو جائز قرار دیدیا۔ ڈیڑھ سو سے زائد پنشنرز اس سہولت کو حاصل بھی کر چکے ہیں جن میں وفاق، سندھ، بلوچستان اور خیبر پی کے کے ملازمین شامل ہیں لیکن پنجاب حکومت نے اس فیصلہ کیخلاف اپیل کردی اور اب 31 مارچ 2014ء کو چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے حکومت پنجاب کی اپیل خارج کر دی تھی۔ متاثرہ پنشنرز نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے مطابق انہیں پنشن ادا کی جائے اور محکمہ خزانہ پنجاب کو ہدایت کی جائے کہ وہ عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کرے۔

ای پیپر-دی نیشن