• news

اسلام آباد‘ نیب کا گریڈ 1 سے 19 کے ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر بونس دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بونس پچھلے دوسال سے نیب ملازمین کو ادا نہیں کیا گیا تھا ۔ تفصیلات  کے مطابق اس کا فیصلہ چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے سکیم کو دوبارہ منظم کرنے کا فیصلہ کیا  اور سکیم کو قومی احتساب بیورو میں لازمی قرار دیا ۔ اجلاس میں سکیم  کے مثبت اورمنفی پہلوئوں پر غور کیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو پرانی رقوم ادا کی جائیں گی جن میں عارضی ملازمین بھی شامل ہوں گے تمام رقوم کارکردگی کی بنیاد پر دی جائیں گی ا ور ان کی زیادہ سے زیادہ حد تین ماہ کی تنخواہ کے برابر ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن