• news

ہمارا سٹیج ڈرامہ ہالی وڈ کا درجہ رکھتا ہے :ماہ نور

لاہور ( کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ دنیامیں سب سے زیادہ مقبول سٹیج ڈرامہ ہمارا تصور کیا جاتا ہے ، انگلینڈ اور یورپ میں بھی سٹیج ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں مگر جو مقبولیت سٹیج ڈرامے کو پاکستان میں حاصل ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں ہے ۔    ہمارا سٹیج ڈرامہ فنی اعتبار سے ہالی ووڈ کا درجہ رکھتا ہے ۔پاکستان میں سٹیج اور ٹی وی ڈرامہ اپنی جڑیں مضبوط کر چکا ہے۔  فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کوششیں ہو رہی ہیں اس سے آئندہ دو تین سالوں میں فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائیگا ۔

ای پیپر-دی نیشن