اطالوی راہبہ نے موسیقی کا مقابلہ جیت لیا
لندن (بی بی سی اردو) اٹلی میں ایک مقابلہ موسیقی میں شرکت کی وجہ سے انٹرنیٹ پر شہرت پانے والی نوجوان راہبہ اب اس مقابلے کی فاتح قرار پائی ہیں۔ 25سالہ کرسٹینا کا کہنا ہے کہ انکے گانے ’خدا کی خوبصورتی‘ کا اظہار ہیں۔ راہبائوں کا مخصوص لباس پہنے اور گلے میں صلیب لٹکائے کرسٹینا سکوسیا نے اپنی فتح پر خدا کا شکر ادا کیا ہے۔