• news

سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل دوبارہ شروع ہونگے، بجٹ پر بحث کا آغاز ہو گا

اسلام آباد (آئی این پی+ اے پی اے) سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس دو روزہ وقفہ کے بعد (کل) پیر کو دوبارہ شروع ہونگے۔ دونوں ایوانوں میں ارکان پارلیمنٹ مالی سال 2014-15ءکے بجٹ پر بحث کرینگے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اپنی نامکمل تقریر سے بحث کا آغاز کرینگے۔بجٹ پر بحث 17جون تک جاری رہے گی جبکہ اسکی منظوری 21جون کو متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن