ارشد رفیق کے گھرسے پلاٹوں اور 2 پی تھری کنکشنز کی فائلیں ملیں
لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے نے لیسکو کے گرفتار چیف ایگزیکٹو ارشد رفیق کے گھر کی تلاشی کے دوران جو کاغذات قبضے میں لئے ان میں لاہور کی بہترین ہاﺅسنگ سکیموں میں 2 پلاٹوں، واپڈا ٹاﺅن ملتان اور گوجرانوالہ میں ایک ایک کنال کے 2 پلاٹوں اور 2 (پی تھری) کنکشنز کی فائلیں شامل ہیں۔ 5 میگا واٹ سے زائد کے یہ دونوں کنکشن ٹیکسٹائل اور فلور ملز کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے انکا تنخواہ اکاﺅنٹ بھی منجمد کرا دیا ہے۔ اس میں 35 لاکھ روپے موجود تھے۔