• news

بھارت کوایک دن کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہو گا: علی گیلانی

سرینگر(این این آئی)بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کوخود لیکر اقوام متحدہ میں گیااور کشمیریوں کے استصواب رائے کی حمایت کی اور اب اپنے ہی وعدوں سے انحراف کر رہا ہے ‘ پچھلے 24 برسوں میں ایک لاکھ لوگوں کوشہید کیا گیا ہے، دس ہزار کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ اور اتنی ہی تعداد کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ۔ 7ہزار کے لگ بھگ بے نام قبریں دریافت ہوگئی ہیں، بھارتی افواج خواتین کی تذلیل کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں ۔بھارت کو ایک دن کشمیریوں کو ان کا حق ‘ حق خوداردیت دینا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی سفارتکار سے ملاقات کے دوران کیا۔ علی گیلانی نے کہا کہ برصغیر جن اصولوں اور شرائط کے ساتھ تقسیم ہوا تھا، ان کے مطابق کشمیر کسی بھی طور بھارت کا حصہ نہیں بن رہا تھا۔ انگریز، بھارتی اور ڈوگرہ حکمرانوں اور کشمیری قیادت کی ملی بھگت سے کشمیر کو غیر اصولی اور غیر فطری طریقے سے بھارت کی جھولی میں ڈال دیاگیا اور جب سے اس خطے میں سیاسی غیر یقینیت اور عدمِ استحکام کی صورتحال نے جنم لیا۔

ای پیپر-دی نیشن