مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے درمیان رابطے اہم پیش رفت ہے: سیاسی حلقے
اسلام آباد(ثناء نیوز)پاکستان مسلم لیگ ( ن) اور جماعت اسلامی پاکستان میں قومی معاملات پر حالیہ رابطوں کو سیاسی حلقوں نے اہم سیاسی پیشرفت قرار دے دیا ۔حکومتی ٹیم نے جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی قیادت کو اہم سیاسی معاملات داخلی و علاقائی صورتحال پر باضابطہ طور پر اعتماد میں لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم کی جانب سے دیگر جماعتوں سے بھی رابطوں کا امکان ہے ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے از خود محسوس کر لیا ہے کہ وہ سیاسی طور پر تنہائی کا شکار ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا کہ مقصد خیر سگالی ہے۔