بہترین ٹیکس نظام کے ذریعے امرا ء سے 28 ارب روپے وصول کئے: اسحقٰ ڈار
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل اور مقاصد کے حصول کیلئے بڑی رقم خرچ کی جائیگی ۔ٹیکس کی وصولیوں کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال مشاورت کرنے کا وقت ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ اانہوں نے کہا کہ بہترین ٹیکس نظام کے ذریعے امیر طبقے سے 128 ارب روپے وصول کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 118 ارب روپے مختص کر کے مستحق افراد کے ماہانہ وظیفہ کو بڑھایا ہے۔