• news

9مغربی ممالک شام پلٹ جہادیوں کی پکڑ دھکڑ پر متفق، لائحہ عمل تیار

برسلز (آن لائن) یورپی یونین کے نو رکن ممالک نے مغربی جہادیوں کو خانہ جنگی کا شکار شام میں جانے سے روکنے اور وہاں سے لوٹنے والوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کو مربوط اور بہتر بنانے کے منصوبے کی توثیق کر دی ہے۔ اس کے تحت یورپی شہریوں کو جہاد کے لئے شام جانے کی ترغیب دینے والی ویب سائٹس کو فوری طور پر بند کر دیا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق ان یورپی ممالک نے یہ فیصلہ گذشتہ ماہ برسلز میں ایک یہودی عجائب گھر پر حملے میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد کیا ہے۔اس حملے کے الزام میں ایک انتیس سالہ فرانسیسی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن