• news

وزارت خارجہ کی عمارت کی پانچویں منزل پر آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، کوئی نقصان نہیں ہوا: ترجمان

اسلام آباد (اے پی پی) دفترخارجہ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ وزارت خارجہ کی عمارت کی پانچویں منزل پر ایک کمرے میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ ترجمان نے کہا کہ یہاں لگنے والی آگ پر جلد قابو پالیا گیا جبکہ آگ لگنے سے دفترمیں موجود کاغذات یا کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے صورتحال کے جائزہ کیلئے یہاں کا دورہ بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن