شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن کے باعث ہزاروں لوگوں کی نقل مکانی جاری
میرانشاہ (نامہ نگار) شمالی وزیرستان ایجنسی میں ممکنہ آپریشن کے باعث ہزاروں لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ غیرملکی اور طالبان افغان سرحد کے قریب بیرمل‘ شوال کے علاوہ جنوبی وزیرستان منتقل ہو گئے۔ میرانشاہ غلام خان روڈ زیرو پوائنٹ پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گیا جس کی وجہ سے افغانستان کو جانے والے خاندان کی سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ میران شاہ بس اڈے میں سینکڑوں مسافر گاڑیاں نہ ملنے کی صورت میں بے یارومددگار بیٹھے ہیں۔آئیڈی پیز کی تعداد 83 ہزار سے تجاوز کر گئی۔