• news

کراچی میں آج ہونیوالی انسداد پولیو مہم ملتوی

کراچی (نمائندہ نوائے وقت) حکومت سندھ کی جانب سے خسرہ مہم میں توسیع کے باعث اتوار کو انسداد پولیو پروگرام ملتوی کردیا گیا۔ محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے خسرہ مہم میں توسیع کے باعث آج مختلف علاقوں میں پولیو مہم کے سلسلے میں ویکسین پلانے کی مہم ملتوی کردی ہے۔ اب انسداد پولیو مہم 14، 15 اور 16جون کو حساس علاقوں میں ہوگی۔ انسداد پولیو مہم والے علاقوں میں موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن