بیسواں فیفا ورلڈ کپ،تمام 32 ٹیموں نے ایک ہفتہ قبل اپنے سکواڈز کو حتمی شکل دیدی
اسلام آباد (اے پی پی) بیسویں فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام 32 ٹیموں نے ایک ہفتہ قبل اپنے سکواڈز کو حتمی شکل دے دی۔ میگا ایونٹ 12 جون سے برازیل میں شروع ہو رہا ہے جس میں عالمی چیمپئن سپین کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے کھیلے گی۔