• news

بھارت نے علیحدہ آئی سی سی بنانے کی دھمکی دی تھی : سنجے پٹیل

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری بی سی سی آئی سنجے پٹیل نے کہا ہے کہ بھارت نے علیحدہ آئی سی سی بنانے کی دھمکی دی تھی دیگر ممالک کو خبردار کیا تھا کہ اگر بھارت کو اس کا مقام نہ دیا گیا تو متوازی باڈی بنائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سنجے پٹیل نے کہا ہمارا مطالبہ تھا کہ بھارت کو آمدنی کا بڑا حصہ دیا جائے۔ بھارت آئی سی سی کو 68 سے 72 فیصد آمدنی دیتا ہے۔ جب زیادہ آمدنی بھارت سے آتی ہے تو اس کا حصہ کم کیوں ہو؟ شروع میں ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اکثریت متفق نہیں تھی۔ انگلینڈ، آسٹریلیا نے ہم سے اتفاق کیا جس کے بعد آئی سی سی کے نئے ڈھانچے کا معاملہ اٹھایا گیا۔ آئی سی سی کے تمام فل ممبرز ہماری قرارداد پر سائن کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن