پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا
لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس (کل)پیر کو پی سی بی ہیڈکوارٹرزلاہور میں ہوگا ۔انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کمیٹی کی مدت میں مزید چار ماہ کی توسیع کے بعد ارکان نجم سیٹھی کو دوبارہ چیئرمین کیلئے اعتماد کا ووٹ دیں گے ۔اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد نجم سیٹھی مزید چار ماہ تک ایس آر او کے ذریعے پی سی بی کے معاملات دیکھیں گے ۔