• news

ایشین کرکٹ کونسل ایلیٹ لیگ سعودی عرب‘ مالدیپ‘ سنگا پور کی ٹیمیں کامیاب

سنگا پور (سپورٹس ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل ایلیٹ لیگ میں سعودی عرب‘ مالدیپ اور سنگاپور نے میچز جیت لئے۔ سعودی عرب نے بھوٹان کو 300 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی۔ 4 وکٹوں کے نقصان پر 438 رنز بنائے۔ حماد سعید نے 121 گیندوں پر 181 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ شہباز رشید نے 108 رنز بائے۔ بھوٹان کی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ابرار الحق اور محمد ندیم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ حماد سعید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ مالدیپ نے بحرین کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔ بحرین کی ٹیم 130 رنز پر پولین لوٹ گئی۔ مالدیپ نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سنگاپور نے کویت کو 20 رنز سے زیر کر لیا۔ سنگا پور کی ٹیم 216 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کویت کی ٹیم بھی 196 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن