• news

کسی بھی حکومت کیخلاف الائنس بننا جمہوریت کا حصہ ہے: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جھرلو شدہ انتخابات پر خاموشی اختیار کی۔حکومت نے اپنی کارکردگی بہتر نہ کی تو جمہوریت پر سوالیہ نشان آئے گا۔ حکومت نوجوانوں کو روز گار دے  نہ کہ پہلے سے روز گاروں کو بے روزگار کرے۔ حکمران میرے بیٹے کی رہائی میں میری طرح بے بس ہیں۔ کسی بھی حکومت کے خلاف سیاسی اتحاد بننا جمہوریت کا حصہ  ہے ۔ماضی میں پی پی کے خلاف بھی اتحاد بنائے گئے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہمارے دور میں مستقبل کئے گئے ملازمین کو برطرف کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر کرے کیونکہ پہلے ہی ملک کی مشکلات بہت زیادہ ہیں ۔حکومت نے بجٹ میں عوام کو کچھ بھی نہیں دیا اور یہ مایوس کن بجٹ تھا۔ اس میں غریب لوگوں کو ریلیف نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی رہائی کے حوالے سے اطمینان بخش اقدام نہیں ہو رہا ۔
یوسف رضا گیلانی

ای پیپر-دی نیشن