متحدہ کے پارلیمنٹرین آج قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شرکت کرینگے
اسلام آباد (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمنٹیرین (آج) پیر سے قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شرکت کریں گے۔ لندن میں الطاف حسین کو حراست میں لئے جانے کے بعد ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت کسی بھی رکن نے 3جون کو ہونیوالی بجٹ تقریراور 6 جون کے بجٹ پر بحث کے آغاز ہونے پر ایوان میں شرکت نہیں کی۔
متحدہ پارلیمنٹرین