ایرانی صدر آج ترکی کا اہم دورہ شروع کر ینگے
واشنگٹن (آن لائن) ایرانی صدر حسن روحانی (آج)پیر کے روز سے ترکی کا دورہ کر ینگے ۔ حسن روحانی کا صدر منتخب ہونے کے بعد ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ جس میں اس امید کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ایران کے جوہری توانائی کے پروگرام کے ساتھ ساتھ، شام، تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات ایجنڈا پر سر فہرست ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران خصوصی طور پر کشیدہ تعلقات میں بہتری لانے پر توجہ مبذول رہے گی۔ایرانی صدر حسن روحانی ایسے وقت ترکی کا دورہ کر رہے ہیں جب یہ توقعات جنم لے رہی ہیں کہ اْن کے اس دورے سے آپسی تناؤ کم کرنے اور مصالحت کی راہ ہموار ہوگی۔شام کے تنازعے پر ترکی اور ایران کا مؤقف متضاد ہے، جب کہ حسن روحانی کے پیش رو محمود احمدی نژاد ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان کے خلاف تندو تیز الفاظ کا استعمال کیا کرتے تھے۔
ایرانی صدر