• news

فیفا کانگرس میٹنگ آج شروع ہوگی

سائو پولو(این این آئی) 64 ویں فیفا کانگرس میٹنگ آج منگل سے سائو پولو میں شروع ہوگی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات، سیکرٹری کرنل (ر) احمد یار لودھی اور سینئر نائب صدر سید ظاہر علی شاہ میٹنگ میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ چکے ہیں۔ برازیل کے دورے کے دوران پی ایف ایف وفد فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن