• news

افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی‘ مہمند اور باجوڑ ایجنسیوں میں حملوں پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے سکیورٹی فورسز پر حملوں پر افغانستان کے سفیر جاناں موسیٰ زئی کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق باجوڑ اور مہمند ایجنسی سے ملحقہ افغان علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کا معاملہ اٹھایا گیا اور کہا گیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ افغان سفیر کو سرزمین پر حملوں پر تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ افغان سفیر کو پاکستان میں مہمند اور باجوڑ ایجنسیوں سے ہونے والے حملوں پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن