• news

سیاسی مصروفیات، عمران خان کا بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

لندن (بی بی سی اردو) عمران خان نے پاکستان میں اپنی سیاسی مصروفیات کے باعث بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ عمران نے بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے چانسلر کے عہدے کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکتے۔ عمران خان نے آٹھ سال قبل بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے پہلے انٹر نیشنل چانسلر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ نومبر 2014 میں اپنے عہدے سے علیحدہ ہوں گے۔ عمران دسمبر 2005 میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے پانچویں چانسلر بنے تھے۔ ان کے پیش رووں میں برطانوی وزیر اعظم ہیرلڈ ولسن بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا یونیورسٹی کا پہلا انٹرنیشنل چانسلر بننا ان کے لیے اعزاز تھا آٹھ سال کا یہ عرصہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن