اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن، 20 مشکوک افراد گرفتار، پٹرولنگ کو موثر بنایا جائے: ایس ایس پی کی ایس ایچ اوز کو ہدایت
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آبا د پولیس نے دوران سرچ آپریشن 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تحقیقا ت شروع کر دیں جبکہ 300 افراد کو چیک کیاگیا۔ یہ سرچ آپریشن تھانہ گولڑہ اور تھانہ بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔جبکہ 15 موٹر سائیکلز اور 2 گاڑیوں کو کاغذات نہ ہونے پر تھانوں میں شفٹ کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس ٹیموں نے 300 سے زائد افراد کی مو قع پر چیکنگ کی۔ سڑک کے ساتھ متعدد ڈیروں کو بھی سرچ کیا گیا۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے کہا کہ اس سرچ آ پریشن میں جرائم پیشہ افراد سے شہرکو محفو ظ بنانے میں مدد ملے گی ۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کو جاری رکھا جائے، مشکو ک مشتبہ افراد پرکڑی نظر رکھی جائے، پٹرولنگ کو موثر بنایا جا ئے ناکوں پر سخت چیکنگ کی جائے۔