طاہر القادری 22 جون کو پاکستان پہنچیں گے، انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے، پارٹی ذرائع
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری 22 جون کو پاکستان آئینگے۔ عوامی تحریک ذرائع کے مطابق وہ انقلاب کا فائنل رائونڈ مکمل کرنے کیلئے پاکستان آ رہے ہیں۔ انہوں نے نے اپنے تمام اہم ضروری اشیاء اور کتب پاکستان بھجوا دی ہیں وہ ایک بار پھر اپنی جدوجہد کیلئے انقلابی راستہ اختیار کرینگے۔ وہ کینیڈا سے لاہور ایئر پورٹ پر اتریں گے جہاں سے ہزاروں کارکنوں پر مشتمل ریلی کی صورت میں ایئر پورٹ سے ماڈل ٹائون لایا جائیگا ان کی آمد کے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔