• news

تمام جماعتوں کا ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھانے، گریڈ 22کے برابر کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں نے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھا کر گریڈ 22 کے آفیسر کے برابر کرنے پر اتفاق کرلیا۔ پیر کے روز سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت کل جماعتی اجلاس ہوا جس میں اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں کے ارکان موجود تھے۔ اسحاق ڈار، خورشید شاہ، زاہد حامد، محمود خان اچکزئی، نوید قمر، شیخ آفتاب کی موجودگی میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو جائز قرار دیا گیا اور ان کی بنیادی تنخواہ ستائیس ہزار سے بڑھا کر کم از کم گریڈ بائیس کے افسر کے مطابق کرنے اور مراعات کی سفارش کی۔ ذرائع کے مطابق سپیکر اس معاملے پر حکومت کو اعتماد میں لیں گے اور اس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن