کور کمانڈر پشاور سے قبائلی جرگے کی ملاقات، پاک فوج کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے قبائلی جرگے سے ملاقات کی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قبائلی جرگے نے پاک فوج سے مکمل تعاون کا عہد کیا اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کہا قبائلیوں کے تعاون سے فاٹا کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے گا۔ دہشت گردوں نے وزیرستان کا امن متاثر کیا قبائلیوں کی مدد سے وزیرستان سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا۔