• news

حکومت کیخلاف انقلابی تحریک‘ طاہر القادری کا 23 جون کو وطن واپسی کا اعلان

لاہور(آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 23 جون کو پاکستان واپس آنے کا باقاعدہ اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاکستان واپس آتے ہی ملک میں انقلابی تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوجائیگا اور منزل کے حصول میں کا میابی تک جد وجہد کرتے رہیں گے۔ ایک انٹرویو میں ظاہر القادری نے کہا کہ میں عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے پاکستان آرہوں اور ملک میں انقلاب اب زیادہ دور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کر پٹ حکمرانوں اور انکی ناقص پا لیسیوں کو ایک منٹ کیلئے بھی مزید برداشت کر نے کو تیار نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک کی سالمیت اور خودمختاری بھی خطرے میں پڑ چکی ہیں۔ نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کر ناوقت اور ملک کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ دریں اثناء طاہر القادری آج پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور میں بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن