ملز مالکان کا رمضان المبارک میں گھی کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ
لاہور(آئی این پی) گھی ملز مالکان نے رمضان المبارک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا‘ یکم جولائی سے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 7 سے 8 روپے فی کلو اضافہ کیا جائیگا۔ منگل کو آل پاکستان سالونٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف نواب شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی بڑھنے کی وجہ سے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے میں ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں سالانہ 12 ارب روپے جمع کروانے والی یہ صنعت ٹیکسوں کا اضافی بوجھ پڑنے کی وجہ سے انتہائی مشکل سے دو چار ہوگئی ہے۔