• news

8پاکستانی کوہ پیماکے ٹو سر کرنے کی کوشش کریں گے

اسلام آباد (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر آٹھ پاکستانی کوہ پیما اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ پہلا موقع ہے کہ 8611 میٹر بلند پہاڑ کی چوٹی کو سر کرنے کے لئے صرف پاکستانی کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم جا رہی ہے۔قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع اس چوٹی کو پہلی مرتبہ 31 جولائی سنہ 1954 کو اٹلی کے کوہ پیماؤں نے سر کیا تھا۔کوہ پیماؤں کی اس ٹیم میں شامل گلگت بلتستان کے آٹھ کوہ پیماؤں کی مدد کے لئے دو تجربہ کار اطالوی کوہ پیما ضرورت کے وقت بطور معاون دستیاب ہوں گے۔’پاکستان کے ٹو مہم‘ کے منتظم احمد منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوہ پیما عام طور پرگائیڈ یا پورٹر کی حیثیت میں کے ٹو پر جاتے تھے لیکن اب عالمی فنڈنگ کی وجہ سے پاکستانی کوہ پیمائوں کو بطور رکن اس مہم پر جانے کا موقع مل رہا ہے۔ان کے مطابق مہم پر جانے والے امیدوار 40 سے زیادہ تھے جن میں سے صرف آٹھ منتخب ہوئے اور پھر انھیں تین برس تک تربیت دی گئی۔پاکستانی کوہ پیماؤں کے لیڈر محمد تقی مہم کیلئے پوری طرح تیار ہیں کہنا ہے کہ یہ ایک آسان مہم نہیں ہو گی۔ ایوالانچ کا، پتھر لگنے کا اور ہائی ایلٹیچیوڈ کا مسئلہ ہے۔احمد منیر کا کہنا ہے کہ اس مہم کو اطالوی تنظیم ’ایورسٹ کے ٹو سی این آر‘ نے فنڈز دیے ہیں تاکہ ان کوہ پیماؤں کو حوصلہ ملے اور یہ اپنا شوق پورا کر سکیں۔کے ٹو پر چڑھنا بہت مشکل ہے۔ پہلے ان کلائمبرز کو تربیت دینی ہوتی ہے۔ اس مہم پر ایک ارب روپے کے قریب خرچ آ رہا ہے۔1977 میں کے ٹو سر کرنے والے سب سے پہلے پاکستانی کوہ پیما اشرف امان کا بھی یہی کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کوہ پیمائی کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی۔’ہمارا پہلے سے خواب تھا کہ پاکستانی حکومت مہم کا انتظام کرے۔

ای پیپر-دی نیشن