• news

شاہ محمود قریشی کا خورشید شاہ کو فون انتخابی اصلاحات کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے پر غور

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انتخابی اصلاحات پر بات کی۔ دونوں رہنماﺅں نے انتخابی اصلاحات کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر غور کیا۔ شاہ محمود قریشی اور خورشید شاہ آج پارلیمنٹ ہاﺅس میں اہم ملاقات کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن