زائرین کے قتل عام کا سلسلہ بند کرایا جائے : الطاف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ تفتان میں زائرین کو شہید کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ زائرین کے قتل عام کا سلسلہ بند کرایا جائے۔ زائرین پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔