سندھ اسمبلی، مسلح محافظوں کے داخلے پر پابندی ،وزیراعلیٰ کا سکیورٹی پر عدم اطمینان
کراچی (وقائع نگار) سندھ اسمبلی کی سکیورٹی پر وزیراعلیٰ سندھ نے عدم اطمینان ظاہرکرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ مسلح محافظوں کے اسمبلی احاطے میں داخلے پرپابندی عائد، سرکاری اورغیرسرکاری گاڑیوں کے لیے خصوصی سٹکرزجاری ہونگے۔ وزیراعلیٰ نے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا، سپیکرآغاسراج درانی اورنثارکھوڑو نے سکیورٹی پربریفنگ دی۔اس موقع پرفیصلہ کیا گیا کہ بجٹ اجلاس کے موقع پرسکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔