امریکہ: ٹیکسس ریپبلکن پارٹی نے ہم جنسیت کو بیماری قرار دیدیا
لندن (بی بی سی اردو) ٹیکسس ریپبلکن پارٹی نے امریکہ میں ہم جنسیت کو بیماری قرار دینے اور ہم جنس پرستوں کو حاصل تمام قانونی اور سماجی تحفظات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیکسس ریپبلکن پارٹی کے کنونشن میں مندوبین نے گذشتہ سنیچر کو ایک ایسی دستاویز کی منظوری دی ہے جس نے ’’ٹی پارٹی‘‘ نامی گروہ کے رجعت پسندانہ تصورات کا بھی احاطہ کر لیا ہے۔ قرارداد کے دو پیراگراف ایسے ہیں جو کنونشن ہال کے اندر ہی انتہائی متنازع اور گرما گرم بحث کا سبب بن گئے۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں مسلح تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے چار روزہ کانفرنس شروع ہو گئی ہے۔ ہالی وڈ کی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر اینجلینا جولی اور برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ اس کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ جدید دور میں ریپ اجتماعی جرم ہے۔