• news

قومی اسمبلی کی ایک سالہ کارکردگی، 130 دنوں میں 11 اجلاس، 11 بل پاس ہوئے

اسلام آباد (آن لائن) 14ویں اسمبلی کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی، پارلیمانی سال کے 130 دنوں میں 11 اجلاس بلائے گئے۔ ایک سوال میں 11 بل پاس کئے گئے، 29 قائمہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، اب تک مختلف قائمہ کمیٹیوں کی 10 اور پی اے سی کی 3 رپورٹس ایوان میں پیش کی گئیں۔ خارجہ  پالیسی سے لے کر داخلی سلامتی سمیت 56 قراردادیں منظور ہوئیں، 8660 نشاندار اور 2703 غیر نشاندار سوالوں کے جواب دیئے گئے۔ 753 توجہ دلائو نوٹسز میں سے 118 زیر بحث آئے، 40 تحاریک التواء میں سے 5 زیر بحث آئیں۔ کارکردگی رپورٹ میں تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جمہوری حکومت نے پانچ سال پورے کرکے ایک دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار منتقل کیا۔

ای پیپر-دی نیشن