• news

بغیر شیڈول لوڈشیڈنگ ختم، بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج پسرور

پسرور (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید وجاہت حسن نے کہا ہے کہ واپڈا اپنا قبلہ درست کرے، بغیر شیڈول بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے جبکہ بجلی چوری روکنے کے لیئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید وجاہت حسن نے کہا ہے کہ پسرور میں روزانہ 20,20 گھنٹے کی غیر اعلانیہ اور بغیر شیڈول بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، بجلی کی ہوشربا لوڈشیڈنگ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پسرور سید وجاہت حسن نے ایکسین واپڈا رائو عباد ربانی کو عدالت میں بلایا اور حکم دیا کہ واپڈا لوڈشیدنگ کا شیڈول عدالت میں پیش کرے ورنہ واپڈا کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ایکسین واپڈا رائو عباد ربانی نے عدالت کو بتایا کہ بجلی کی لوڈشیدنگ پسرور سے نہیں کی جا رہی ہے مین سپلائی سے بجلی نہیں آتی جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا حتمی شیدول جاری نہیں کیا جا سکتا، عدالت کے حکم پربجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول پیش کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن