ایف آئی ایچ نے پاکستان میں ہاکی کا انٹرنیشنل ایونٹ کرانے کی اجازت دیدی
کراچی (این این آئی) فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی نے پاکستان کو انوی ٹیشنل پرائم منسٹر گولڈ کپ کے انعقاد کی اجازت دے دی۔ ایونٹ میں 8 ممالک کی ٹیموں کو مدعو کیا جائے گا۔رواں سال ہی پاکستان کے ہاکی گرانڈ آباد ہوں گے۔ بھارت میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان پرائم منسٹر گولڈ کپ کروائے گا، جس میں شرکت کیلئے ایک 2 نہیں 8 ممالک کی ٹیموں کو مدعو کیا جائے گا۔پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد کہتے ہیں کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی پاکستان میں بین الاقوامی ایونٹس کی بحالی چاہتی ہے۔ایونٹ کے انعقاد سے قبل ایف آئی ایچ کے صدر سمیت مختلف آفیشلز بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔