اوگرا کرپشن کیس: توقیر صادق کو انکوائری رپورٹ فراہم کرنا ضروری ہے: وکیل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا کرپشن کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے دلائل دیئے، انہوں نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی نیب انکوائری رپورٹ کی فراہمی کے لئے درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ملزم کو نیب انکوائری رپورٹ فراہم کرنا ضروری ہے۔ وکیل درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ملزم کو نیب انکوائری رپورٹ فراہم کرنا ضروری ہے۔