پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا کیس، وفاق، وزارت داخلہ سے جواب طلب
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا ای سی ایل سے سے نام نکالنے کے لئے وفاق ،وزارت داخلہ ودیگر سے جواب طلب کر لیا ہے ۔ بدھ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کیس کی سماعت دو رکنی بنچ جو جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل تھا ہوئی ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل میں غیر قانونی طور پر شامل کیا گیا ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکالا جائے ۔فاضل وکیل نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میں مختلف وفاقی وزارتوں کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور پیپلز پارٹی کے سینئرعہدیدار رہ چکے ہیں۔راجہ پرویز اشرف کو بیرون ملک جانے کے لئے مشکلات کا سامنا ہے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔