بحیرہ عرب میں کراچی سے00 7 کلومیٹر دور سمندری طوفان، پاکستان کے ساحلی علاقوں کو خطرہ نہیں: محکمہ موسمیات
کراچی (این این آئی) بحیرہ عرب میں کراچی سے تقریبا سات سو کلومیٹر دور سمندری طوفان بن گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کی وجہ سے دو دن بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کراچی سے تقریباً سات سو کلومیٹر جنوب میں بنا ہے۔ سمندری طوفان کا رخ عمان کے ساحلی علاقوں کی طرف ہے اور فی الحال پاکستان کے ساحلی علاقوں کو خطرہ نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے اتوار تک اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔