• news

اینڈی مولز افغان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نامزد

کابل (سپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2015ء کی تیاری کیلئے نیوزی لینڈ کے سابق کوچ اینڈی مولز کو بیٹنگ کوچ تعینات کر دیا۔ وہ اس سے قبل کینیا اور سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کوچنگ سے 2009ء میں استعفیٰ دیدیا تھا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نور محمد مراد نے کہا کہ مولز کی تعیناتی پر خوش ہیں۔ ان کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل میچز کیلئے بھرپور تیاری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مولز ایک ہفتہ میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن