• news

فٹبال ورلڈکپ میں آج تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

سائو پائولو (اے پی پی) بیسویں فٹ بال ورلڈ کپ 2014ء میں (آج) جمعہ کو تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ اس سلسلے میں آج جمعہ کو پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں میکسیکو اور کیمرون کے درمیان نٹال میں کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ بی میں شامل دفاعی چیمپیئن سپین اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایل سلوا ڈور میں کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ بھی گروپ بی کی ٹیموں چلی اور آسٹریلیا کے درمیان کیوبا میں کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن