• news

2014ء پاکستان کیلئے میک اور بریک کا سال ثابت ہو سکتا ہے: الطا ف

لندن (آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ سال 2014ء پاکستان کے لئے سخت، کٹھن اورمشکل ہونے کے ساتھ ساتھ میک اور بریک کا سال بھی ثابت ہوسکتاہے، لہٰذا میں ملک کے حکمرانوں اورتمام مقتدرقوتوں سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ خدارا ماضی کی غلطیوں کودہرانے کے بجائے ملک کی بقاء ، سلامتی اورفلاح کیلئے جو بھی فیصلے کرنے ہوں کرلیں۔ایک بیان میں الطاف حسین نے ملک کے نظم ونسق کوچلانے والی تمام ظاہری اوردرپردہ طاقتوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں وطن عزیزکیلئے ہمہ وقت دعاگو ہوں لیکن ملکی اوربین الاقوامی قوتوں کی فوری اور دور رس پالیسیوں اور اقدامات کا ٹھنڈے دل سے جائزہ لینے کے بعد میں قوم، ملک کے اکابرین ، حکمرانوں اور درپردہ کام کرنے والی طاقتوں کواپنے اس تجزیہ سے آگاہ کرنا اپنا قومی فرض سمجھتاہوں کہ سال 2014ء  پاکستان کیلئے انتہائی کٹھن اوردشوار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ میک اور بریک کاسال بھی ثابت ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی بقاء وسلامتی کیلئے فیصلوں کا فوری اطلاق کرنا ملک کیلئے ناگریزہے کیونکہ ملک اب ان فیصلوں پر عمل درآمدمیں کسی تاخیر کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
الطاف

ای پیپر-دی نیشن