• news

وزیراعظم محمد نوازشریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت، ارکان نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے جمعرات کو بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم جب ایوان میں داخل ہوئے تو ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم جب ایوان میں آئے تو اس وقت پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی تقریر کر رہے تھے۔ محمود خان اچکزئی نے بھی اپنے خطاب میں وزیراعظم کا خیر مقدم کیا۔ محمود خان اچکزئی کی جمہوریت کیلئے تقریر کے دوران وزیراعظم نوازشریف  متعدد مرتبہ  ڈیسک بھی بجاتے رہے۔
وزیراعظم/شرکت

ای پیپر-دی نیشن