• news

امریکہ کا نوازشریف کی بھارت کیساتھ تنازعات کے پرامن حل کی خواہش کا خیرمقدم

 نیو یارک (آئی این پی) امریکہ نے وزیر اعظم نوازشریف کی بھارت کیساتھ تنازعات کے پرامن حل کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہوئے مشترکہ معاشی بہتری کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی سے تنازعات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔جمعرات کو امریکی میڈیا کے مطابق  محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے مشترکہ معاشی بہتری کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی سے تنازعات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  عوام کی معاشی بہتری کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی تنازعات کے پرامن حل کی خواہش کا خیرمقدم کیا ۔محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے وزیراعظم نواز شریف کے  بھارتی ہم منصب کو لکھے گئے خط کے حوالے سے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے  کہا کہ مشترکہ معاشی بہتری کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی سے تنازعات حل کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکہ/خیرمقدم

ای پیپر-دی نیشن