• news

بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کا کراچی ایئرپورٹ پر صرف دن میں لینڈنگ کا فیصلہ

کراچی (این این آئی) کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد متعددبین الاقوامی ایئرلائنوں نے سکیورٹی خدشات کے باعث اب کراچی کے ہوائی اڈے پر رات کے بجائے دن میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے ہوائی اڈے پر حملے کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، متعدد انٹرنیشنل ایئر لائنوں کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پردن کے بجائے رات کو لینڈنگ کے معاملے پر ابھی تک اتھارٹی نے ان بین الاقوامی ایئرلائنوں سے رابطہ ہی نہیں کیا جس پر ان ایئرلائنوں کی انتظامیہ نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔عالمی ایئرلائنوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں3 روز تک آگ لگی رہی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کس طرح ایئرپورٹ کو پروازوں کے لئے کھول دیا، یہ عالمی فضائی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پرحملے کے وقت سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فائرٹینڈز اور ریسکیوگاڑیوں میں پانی، فوم اور ڈیزل ہی موجود نہیں تھا، حملے کے بعد کارگو ٹرمینل اور کولڈسٹوریج 3 روز تک آگ میں جلتارہا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئی قابل ذکرہنگامی امدادی کام نہیں کیا، 7 افرادکولڈ سٹوریج میں اپنی زندگی بچانے کے لئے امدادی کارروائی کے منتظررہے لیکن سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئی توجہ نہیں دی، یہ افراد آگ میںجل کر اپنی زندگی کی بازی ہارگئے تاہم اس کی ذمے داری قبول کرنے پرکوئی تیار نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا فائراینڈریسکیو کے محکمے کے پاس ہنگامی حا لات سے نمٹنے کے لئے جدید آلات اور گاڑیاں نہیں ہیں، رہی سہی کسر انتظامیہ نے خود پوری کردی ہے۔
دن میں لینڈنگ

ای پیپر-دی نیشن