کراچی میں آتش بازی کے 30 کارخانے کام کررہے ہیں، تھانے بھتہ وصول کرتے ہیں
کراچی (خصوصی رپورٹ) آتش بازی کا سامان تیار کرنے اور خرید و فروخت پر پابندی کے باوجود کراچی کے 15 علاقوں میں آتش بازی کے 30 کارخانے کام کررہے ہیں۔ ان کارخانوں میں شب برأت کے حوالے سے بڑی تعداد میں کھلے عام آتش بازی کا سامان تیار کیا جارہا ہے اور ان کارخانوں سے متعلقہ تھانے بھتہ وصول کررہے ہیں۔ ان کارخانوں کو چلانے والے ایک لاکھ روپے ماہانہ بھتہ ادا کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام دنوں میں بھتے کی رقم کم ہوجاتی ہے تاہم شب برأت کے سبب رقم بڑھائی گئی ہے۔ پٹاخوں کی تیاری کے بڑے مراکز اورنگی ٹائون اور لیاقت آباد ہیں۔
آتش بازی