دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اتحادی ممالک جدید ٹیکنالوجی فراہم نہیں کر رہے : چیئرمین آرڈیننس فیکٹری
اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری جنرل احسن محمودبلال نے کہاہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کئی اتحادی ممالک جدیداسلحہ ٹیکنالوجی نہیں دے رہے ،جس پرہم نے احتجاج کیاہے تاہم انہوںنے کہاکہ آرڈیننس فیکٹری بہت جلد جدید ٹیکنالوجی حاصل کرکے تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کواپنے ہتھیارفراہم کریگی۔ ایک انٹرویومیں جنرل احسن محمودنے کہاکہ دفاعی صلاحیت میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کاکردارانتہائی اہم ہے۔ انہوںنے کہاکہ آرڈیننس فیکٹری کی بدولت آج ہم بنیادی ہتھیاروں میں کسی حدتک خودکفیل ہوچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ آٹھ برسوں سے ہم جنگی حالت میں ہیں فورسزکی بڑی تعدادآپریشن میں مصروف ہے ،تقریباتمام اسلحہ پی اے ایف فراہم کرتی ہے۔ جنرل احسن محمودنے کہاکہ آئندہ تین برسوں میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری مکمل طورپرخودانحصاری حاصل کرلے گی ۔انہوںنے کہاکہ اسلحہ دنیاکے ہرملک میں لوگوں کے پاس ہوتاہے تاہم یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ اس کا استعمال کیسے ہوتاہے اورکیسے ہوناچاہئے، ہمارے ملک میں اسلحہ رکھنے کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے ۔
سربراہ آرڈیننس فیکٹری