• news

برازیل کیخلاف پنلٹی کک‘ کروشیا کا ریفری کو ورلڈکپ سے باہر کرنیکا مطالبہ

ساؤپاؤلو (سپورٹس ڈیسک) برازیل میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے پہلے میچ میں کروشیا کے خلاف برازیل کو پنلٹی کک دینے والے ریفری کو تنقید کا سامنا ہے۔ جاپان کے ریفری یوٹچی نیشی مورا نے پنلٹی کک دی تھی جس پر گول ہوا تھا۔ کروشیا کے مطابق وہ پنلٹی کک نہیں ایک سکینڈل تھا۔ اس ریفری کو ورلڈکپ میں نہیں ہونا چاہئے۔  فیصلہ سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی ۔ ہمارے کھلاڑی نے مخالف کو نہیں چھوا تھا۔ ہمیں خوفزدہ کرنے کیلئے پنلٹی کک دی گئی۔ بروشین کوچ نیکو کووک نے کہا کہ کروشیا کو ورلڈکپ چھوڑ کر گھر چلے جانا چاہئے۔ ہم عزت کی بات کرتے ہیں مگر ہمارے ساتھ ایسا نہیں کیا جاتا۔ کروشیا کو کچھ نہیں ملنا تھا اگر وہ پنلٹی نہ دی جاتی تو کیا ہوتا۔ ہمیں مزید فٹبال کھیلنے کی ضرورت نہیں، اس کی بجائے باسکٹ بال کھیل لی جائے۔ اگر ایسی صورتحال میں کھیلا جائے تو 100 پنلٹی کک دی جا سکتی ہیں۔ یہ شرمناک بات ہے۔ برازیل کے کوچ لوئز فلیپ کے مطابق پنلٹی درست تھی۔ لاکھوں نے اس کو نہیں دیکھا، فیصلہ ریفری نے کرنا ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن